وہاڑی نے ملتان کو شکست دے کر بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیت لی
انڈر 23 مقابلوں میں شاندار کارکردگی، فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بوائز انڈر 23 بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں وہاڑی نے ملتان کو تین ایک کے مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وہاڑی عاصم بھٹی، حبیب، انیس خان، وقار احمد اور ناصر حسین سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔رضیہ سلطانہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خواتین کی ترقی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان خطے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، جسے جدید سہولیات فراہم کرکے سامنے لانے کی ضرورت ہے ۔ڈی او سپورٹس عطا الرحمن خان نے کہا کہ محکمہ کھیل کا مقصد نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے تاکہ وہ ملک کا نام روشن کر سکیں۔بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں چاروں اضلاع کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ آخر میں فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments