وہاڑی،چک نمبر 4 ڈبلیو بی میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم

وہاڑی،چک نمبر 4 ڈبلیو بی میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم

گلیوں میں گندا پانی جمع، شہریوں کو مشکلات کا سامنا، وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)نواحی گاؤں چک نمبر 4 ڈبلیو بی میں نکاسی آب کا نظام متاثر ہونے کے باعث بارش اور گندا پانی کئی روز سے گلیوں میں جمع ہے ، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق گلیوں میں کھڑا پانی آمدورفت میں رکاوٹ بن چکا ہے ، جبکہ طلبہ، بزرگ، خواتین اور موٹر سائیکل سوار روزانہ پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ گندے پانی سے اٹھنے والی بدبو اور مچھروں کی افزائش کے باعث ملیریا، ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔مقامی رہائشیوں قمر حسین، فوجی سرور، رمضان، غفار، ذوالفقار مستری، پرویز اور اویس نے کہا کہ وہ متعدد بار واسا، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مسئلے سے آگاہ کر چکے ہیں، مگر تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور واسا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پانی کی نکاسی، سیوریج نظام کی بحالی اور صفائی کے اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...