تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے ، حنا ارشد
ڈسپوزل ورکس کا بھی معائنہ، مشینری مکمل فعال ، عملے کو تیار رہنے کی ہدایت
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خانیوال حنا ارشد کی زیر صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں، صحت کے شعبے اور مون سون انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوئے ۔ اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار، فنڈز کے اجرا اور تکمیل کی صورتحال پر بریفنگ دی، جبکہ محکمہ صحت کے افسران نے ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی کاموں اور طبی سہولیات کی فراہمی سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور انہیں مقررہ مدت میں معیاری انداز میں مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اور صحت عامہ کے منصوبوں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی واسا منعم سعید کے ہمراہ طارق آباد اور پولیس لائنز ڈسپوزل ورکس کا دورہ کیا اور مون سون بارشوں کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیااور تمام مشینری فعال رکھنے ، عملے کی چوبیس گھنٹے دستیابی اور نشیبی علاقوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی۔دوسری طرف شہریوں نے جاری ترقیاتی کاموںکو جلد اور معیار کے ساتھ مکمل کرانے کے لئے ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments