ملتان، خانیوال میں فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، متعدد مراکز سیل

ملتان، خانیوال میں فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، متعدد مراکز سیل

خراب انڈے ، بیمار جانوروں کا گوشت تلف، غیر قانونی سلاٹر ہاؤس مالک کیخلاف مقدمہ

ملتان، خانیوال، جہانیاں (لیڈی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ دنیا)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے ملتان اور خانیوال میں متعدد بیکریز، ریسٹورنٹس، پکوان سنٹرز، پولٹری شاپس اور ایک غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے خلاف کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے دوران خراب انڈے اور بیمار جانوروں کا گوشت تلف کر دیا گیا، متعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاح تک بند جبکہ ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان کے چونگی نمبر 14، پل واصل، سورج کند روڈ، نیو ہاؤسنگ کالونی، چوک کمہاراں والا اور ریلوے روڈ پر مختلف فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ انسپکشن کے دوران 13 درجن سے زائد خراب اور ٹوٹے انڈے تلف کئے گئے ، جبکہ خراب انڈوں کے استعمال، صفائی کے ناقص انتظامات، آلودہ فریزر، گندے واشنگ ایریا اور خوراک کو غیر محفوظ انداز میں ذخیرہ کرنے پر دو بیکریز، ایک پولٹری شاپ، ایک ریسٹورنٹ اور ایک پکوان سنٹر کو اصلاح تک سیل کر دیا گیا۔ادھر خانیوال کے علاقے 112/10-آر، بستی لکھویرا میں قائم غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر چار من بیمار جانوروں کا گوشت تلف کیا گیا۔ ویٹرنری ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق گوشت انسانی صحت کے لئے مضر اور ناقابلِ استعمال تھا، جس پر مالک کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...