غفلت پر ایس ایچ او نواں شہر کلوز ٹو لائن
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد نے محکمہ پولیس میں فرائض میں غفلت اور ناقص کارکردگی پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ نواں شہر انسپکٹر ذوالفقار علی کو کلوز ٹو لائن کرنے کے احکامات جاری کر دیے ۔
ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ محکمہ پولیس میں نظم و ضبط، دیانتداری، ذمہ داری اور عوامی خدمت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت، لاپرواہی اور ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ غفلت یا بدانتظامی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز محکمانہ کارروائی جاری رہے گی تاکہ شہریوں کو بروقت اور معیاری پولیس خدمات فراہم کی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments