نائب صدرصرافہ ایسوسی ایشن کوکامیابی پر مبارکباد

نائب صدرصرافہ ایسوسی  ایشن کوکامیابی پر مبارکباد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 211 چوہدری بشارت عزیز نے صرافہ ایسوسی ایشن کے نومنتخب نائب صدر شیخ محمد اخلاق سے ملاقات کرکے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔

 اس موقع پر انہوں نے شیخ محمد اخلاق کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ چوہدری بشارت عزیز نے کہا کہ تاجر برادری کی خدمت ایک اہم ذمہ داری ہے اور انہیں یقین ہے کہ شیخ محمد اخلاق صرافہ برادری کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے ۔ شیخ محمد اخلاق نے مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسوسی ایشن کے اعتماد پر پورا اترنے اور تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کوشش کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...