چاول اور گنے کی فصلوں کے دوران نہریں بند، کسان سراپا احتجاج

چاول اور گنے کی فصلوں کے دوران  نہریں بند، کسان سراپا احتجاج

مونڈکا (نامہ نگار)عادل واہ، ناگ واہ، گھتو رائٹ اور گھتو لیفٹ سمیت متعدد نہروں کی بندش پر کسان اتحاد اور کاشتکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

کسان اتحاد مظفرگڑھ کے عہدیداران صدر میاں احسان دھنوتر، جنرل سیکرٹری حاجی ملک محمد فاروق ابڑیند، اصغر شاہ کہیری، میاں محمد اسماعیل نوناری، سید اقبال بخاری، تنویر اظہر نوناری اور محسن مجید نے کہا ہے کہ محکمہ انہار مظفرگڑھ نے چاول کی کاشت کے اہم مرحلے اور گنے کی بڑھوتری کے دوران متعدد نہریں بند کر دی ہیں، جس سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث پہلے ہی کسان مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ مہنگے ڈیزل کے ذریعے فصلوں کو پانی دینا بھی ممکن نہیں رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...