جہانیاں ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی ،ریکسیو نے قابو پا لیا
جہانیاں(نمائندہ دنیا) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ رات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کے او پی ڈی وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جہانیاں کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی رسیکیو 1122 فائر بریگیڈ سروس نے بروقت رسپانس کرکے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، شارٹ سرکٹ یو پی ایس کی وجہ سے ہوا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments