ڈاکٹر اصغر عباس ایم این ایس یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر مقرر
چوک سرور شہید (نمائندہ دنیا)چوک سرور شہید کے سپوت ڈاکٹر ملک اصغر عباس کو محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر، ملتان کے شعبہ پیتھوبائیولوجی اینڈ بائیو میڈیکل سائنسز میں ایسوسی ایٹ پروفیسر (بی پی ایس-20) مقرر کر دیا گیا۔
ان کی تعیناتی کو علاقے کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے ۔ڈاکٹر اصغر عباس مرحوم ملک غلام عباس کے صاحبزادے ہیں۔ وہ گزشتہ آٹھ برس سے زائد عرصہ اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر تدریسی اور تحقیقی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تسلیم شدہ قومی و بین الاقوامی تحقیقی جرائد میں ان کے 80 سے زائد تحقیقی مقالے شائع ہو چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments