پالتو کتوں کے حملے سے نوجوان زخمی، تین افراد پر مقدمہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)تھانہ صدر سرور شہید کے علاقے میں پالتو خونخوار کتوں کے حملے سے نوجوان زخمی ہوگیا، پولیس نے تین بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیل کے مطابق چک نمبر 596 ٹی ڈی اے کے رہائشی شاہ نواز نے پولیس کو بتایا کہ سابقہ رنجش کی بنا پر ظفر اقبال، یوسف اور غلام فرید نے مبینہ طور پر اپنے پالتو کتوں کو کھلا چھوڑ دیا، جنہوں نے اس کے بھتیجے محمد ثاقب پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔شور سن کر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور نوجوان کو کتوں سے بچایا، بعد ازاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments