سیل شدہ میڈیکل لیبز دوبارہ کھولنے پر دو افراد مقدمات درج
بورے والا (نمائندہ دنیا)ساہوکا کے علاقے میں سیل شدہ میڈیکل لیبارٹریاں دوبارہ کھولنے پر محکمہ صحت نے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرا دیے ۔
ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد مقصود نے چند روز قبل زین عبدالرشید سکنہ 317 ای بی اور محمد افضال سکنہ 333 ای بی کی لیبارٹریاں لائسنس، مطلوبہ تعلیم اور تربیتی سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر سیل کی تھیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ان لیبارٹریوں میں استعمال شدہ سرنجیں دوبارہ استعمال کی جا رہی تھیں، جس سے مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ تھا۔ الزام ہے کہ دونوں افراد نے سرکاری سیل توڑ کر دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ شروع کر دیے ، جس پر ڈی ڈی ایچ او نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے دونوں کے خلاف مقدمات درج کرا دیے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments