حکومت پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے ، مہر مظہر
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے آئل کمپنیوں کے مفادات کو ترجیح دے رہی ہے۔
جس سے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام مزید مشکلات کا شکار ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں عوام کو اس کا فائدہ نہیں دیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی میں مسلسل اضافہ بھی مہنگائی بڑھانے کا باعث بن رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم لیوی کا خاتمہ کرے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments