پٹرولیم لیوی ختم کرکے عوام کو فوری ریلیف دیا جائے ، بختیاری
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)معروف سماجی شخصیت مطلوب احمد خان بختیاری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے پٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کرایوں سمیت اشیائے ضروریہ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، جس کا بوجھ عام آدمی برداشت نہیں کر پا رہا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی کے نظام پر نظرثانی کرے اور ایسے عملی اقدامات کرے جن سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو فوری ریلیف مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments