ایران پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ، عاطف حسین

ایران پر حملے بین الاقوامی قوانین  کی خلاف ورزی ، عاطف حسین

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار کے رکن اور ممتاز قانون دان چوہدری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر فضائی حملے اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگی حالات میں شہری آبادی، اسپتالوں، بجلی گھروں، پانی کی فراہمی کے نظام اور دیگر بنیادی تنصیبات کا تحفظ عالمی انسانی قانون کا تقاضا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع اختیار کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...