ملزموں نے 5شہریوں کو اغوا کر لیا، پولیس تلاش میں مصروف

ملزموں نے 5شہریوں کو اغوا کر لیا، پولیس تلاش میں مصروف

ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

لوہاری گیٹ پولیس کو غلام مصطفی نے بتایا کہ میرا بھائی گھنٹہ گھر دمدمہ پر گیا جب میں پہنچاتو موجود نہ پایا گیا نمبر بھی بند جارہا تھا قوی شبہ نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا بدھلہ سنت پولیس کو فیاض نے بتایا کہ میرا والد گھر سے گیا واپس نہیں آیا ۔ راجہ رام پولیس کو حسین نے کہا کہ میرے بیٹے حسنین کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا ڈی ایچ اے پولیس کو حمزہ نے بتایا کہ میرا بھانجا حسین علی مدرسہ گیا واپس نہیں آیا جبکہ شاہ شمس پولیس کو حاجراں نے بتایا میرا بیٹا 12سالہ ذہنی توازن درست نہیں تھا باہر گیا واپس نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...