واسا کے بھاری سیوریج بلوں پر دکاندار سراپا احتجاج

واسا کے بھاری سیوریج بلوں پر دکاندار سراپا احتجاج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)واسا کی جانب سے دکانداروں کو سیوریج اور دیگر سروسز کے مد میں بھاری بل بھجوانے پر شہر بھر کے تاجروں اور دکانداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔

متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ شہر میں سیوریج کا نظام عرصہ دراز سے غیر مؤثر ہے ، متعدد علاقوں میں گندا پانی سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا رہتا ہے ، جبکہ کئی دکانوں کا پانی سرکاری سیوریج سسٹم میں شامل ہی نہیں ہوتا۔ اس کے باوجود انہیں ہزاروں روپے کے بل جاری کئے جا رہے ہیں۔تاجروں کے مطابق کاروبار پہلے ہی مندی کا شکار ہے اور بجلی، گیس، صفائی فیس، مختلف ٹیکسوں اور دیگر اخراجات نے مالی مشکلات بڑھا دی ہیں، جبکہ واسا کے اضافی بلوں نے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ محدود آمدن رکھنے والے دکانداروں پر 4 ہزار 600 روپے یا اس سے زائد کے بل عائد کرنا ناانصافی ہے ۔کاروباری حلقوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک شہر میں مؤثر سیوریج نظام فراہم نہیں کیا جاتا، اس وقت تک ایسے بل واپس لیے جائیں اور غریب دکانداروں کو ریلیف دیا جائے ۔تاجروں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر بلوں کی وصولی روکی جائے اور شکایات کی تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...