مقامی بینک ملازمہ پر خاتون کو ہراساں کرنیکا الزام عائد

مقامی بینک ملازمہ پر خاتون کو ہراساں کرنیکا الزام عائد

قرض دار خاتون کی پولیس کو درخواست، بینک ملازمہ کا مؤقف سامنے نہ آ سکا

گگو منڈی (نامہ نگار)مقامی بینک کی ایک ملازمہ پر قرض لینے والی خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے ، گالیاں دینے اور دھمکیاں دینے کا الزام سامنے آیا ہے ۔ متاثرہ خاتون نے قانونی کارروائی کے لئے پولیس کو تحریری درخواست دے دی۔چک نمبر 187؍ای بی کی رہائشی مریم بی بی نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے ایک نجی مائیکرو فنانس بینک سے 60 ہزار روپے قرض حاصل کیا تھا اور وہ 6 ہزار 200 روپے ماہانہ قسط باقاعدگی سے ادا کر رہی ہیں۔

ان کے مطابق اس کے باوجود بینک کی ملازمہ سعدیہ ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ ان کے گھر آئیں، جہاں انہیں مبینہ طور پر گالیاں دیں، بے عزت کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔مریم بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ تھانے میں تحریری درخواست بھی جمع کرا دی گئی ہے ۔دوسری جانب بینک کی ملازمہ سعدیہ کا مؤقف جاننے کے لیے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم ان سے رابطہ نہ ہو سکا، جس کے باعث ان کا مؤقف حاصل نہیں ہو سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...