پٹرول پمپس کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، صدف عادل
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار کے رکن و چیئرمین ٹائیگرز فورم چودھری محمد صدف عادل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پٹرول پمپوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
عوام ایندھن کے حصول کے لئے ایک پمپ سے دوسرے پمپ تک دربدر بھٹکتے رہے ، جس سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ دی ہے، ایسے حالات میں پٹرول کی عدم دستیابی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کی صورتحال پیدا نہ ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments