ذوالفقار بھٹو نے کشمیریوں کی نمائندگی کا حق ادا کیا ، راشد اکرام
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے نظریاتی جیالے شیخ راشد اکرام نے کہاکہ دنیا چاند پر پہنچ چکی ہے لیکن نواز شریف ابھی بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔۔۔
حالانکہ اس وقت وزیراعظم ان کا چھوٹا بھائی اور سی ایم ان کی بیٹی ہے لیکن ابھی بھی ان کی خواہش ہے کہ انہیں کشمیر کا وزیراعظم بنادیا جائے چالیس سال سے نواز شریف اور ان کا خاندان حکومت میں ہے لیکن ابھی بھی وہ چاہتے ہیں کہ آنے والے چالیس سالوں کی حکومت بھی ان کے ہی خاندان کو دے دی جائے ایسا نہیں چلے گا کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی کیونکہ مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروانے کیلئے بھٹو اقوام متحدہ گئے اور ان کی نمائندگی کا حق ادا کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments