جلالپور، پولیس نے منشیات فروش 10کلو چرس سمیت پکڑلیا

جلالپور، پولیس نے منشیات  فروش 10کلو چرس سمیت پکڑلیا

ملتان (کرائم رپورٹر ) پولیس تھانہ صدرجلالپور نے ملزم عبدالرشید کو گرفتار کرکے 10 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی ۔

ملزم کا شمار منشیات فروشوں کے اہم نیٹ ورک میں ہوتا ہے اور وہ منشیات کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ملتان کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھا۔یہ کارروائی ایس پی صدر ڈویژن نعمان ظفر زیر نگرانی اور ڈی ایس پی جلالپورمحمدرمضان کی سربراہی میں انجام دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...