سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی کا عہدہ ملنے پر جمیل بخاری کا قیادت سے اظہار تشکر

سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی کا عہدہ ملنے  پر جمیل بخاری کا قیادت سے اظہار تشکر

مونڈکا (نامہ نگار )ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی حلقہ پی پی 271سید جمیل بخاری نے سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی ضلع مظفر گڑھ کا اہم عہدہ ملنے۔۔۔

 پرمختلف وفود کی ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا تعلق سید گھرانے سے ہے اور یہ گھرانہ آج بھی وفاداری اور حق کی خاطر جان لڑا دینے کے لیے نہیں ہچکچاتا ۔انہوں نے نئے عہدے کا نوٹیفکیشن دینے پر سابق گورنر پنجاب و صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے مدعی کے لاکھ برا چاہنے کے باوجود رب العزت کسی کو عزت دینا چاہے تو کوئی بد خواہ نہیں روک سکتا اللہ نے نئے عہدے کی صورت جو عزت بخشی ہے میرے لئے باعث صد اعزاز ہے وہ پیپلز پارٹی کو ضلع بھر کے گلی کوچوں میں اس قدر مقبول و مضبوط کر دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...