خان گڑھ، لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ ،ہیڈ ماسٹر معطل

خان گڑھ، لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ ،ہیڈ ماسٹر معطل

لڑکی اپنا بیان دیتے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی ،ٹیم کا سر پر ہاتھ رکھ کر دلاسہ

مونڈکا(نامہ نگار ) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج خان گڑھ میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول سیر والا کوٹ ادو محمد راشد قصور وار ثابت معطل کر کے ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا لڑکی انکوائری ٹیم کے سامنے بیان دیتے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی ٹیم کا بچی کے سر پر ہاتھ رکھ کر دلاسہ محمد راشد کیخلاف سخت تادیبی کاروائی کی سفارش۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک عبدالرحمن کھاکھی اور وزیر تعلیم پنجاب کے اسپیشل کوآرڈینیٹر رانا عارف جاوید نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین خان گڑھ سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تقریباً تین گھنٹے تک تفصیلی انکوائری کی۔ ذرائع کے مطابق دورانِ انکوائری متاثرہ طالبات اور اساتذہ کے بیانات قلمبند کیے گئے ، جبکہ دھاڑیں مار کر رونے والی غریب اور یتیم طالبہ کو دلاسہ دیتے ہوئے اس کی داد رسی کی گئی اور اسے انصاف کی یقین دہانی کرائی گئی۔ انکوائری کے نتیجے میں متعلقہ ایگزامینر محمد راشد کے خلاف الزامات ابتدائی طور پر درست پائے جانے پر انہیں فوری طور پر پریکٹیکل ڈیوٹی سے ہٹا کر معطل کر دیا گیا۔ تعلیمی اور سماجی حلقوں نے دونوں اعلیٰ افسران کی بروقت مداخلت، حساس طرزِ عمل اور فوری کارروائی کو طالبات کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کی جانب ایک اہم اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...