پراپرٹی پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ سے متعلق سیشن کا انعقاد

پراپرٹی پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ سے متعلق سیشن کا انعقاد

مقصدعوامی کی جائیدادوں کا تحفظ اور لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی کو یقینی بنانا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کی جائیدادوں کے حقوق کے تحفظ اور لینڈ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ۔پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی ایکٹ 2026 کے نفاذ سے متعلق ایک اورینٹیشن سیشن منعقد ہوا۔اورینٹیشن سیشن کی صدارت معزز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/جج ٹربیونل جناب احمد حسنین نے کی۔ سیشن میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد عمران، اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی سمیر، ریونیو افسران، پولیس حکام اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی ایکٹ 2026 کے مقاصد، اہم قانونی نکات، ٹربیونل کے طریقہ کار، ناجائز قبضوں کی روک تھام، حقیقی مالکان کے حقوق کے تحفظ اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔جج ٹربیونل احمد حسنین نے کہا کہ اس قانون کا بنیادی مقصد شہریوں کو ان کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضوں سے تحفظ فراہم کرنا، انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانا اور قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور قانون کی روح کے مطابق فرائض انجام دیں تاکہ عوام کو فوری اور مؤثر ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ شہریوں کی جائیدادوں کے تحفظ، قانون کی مؤثر عملداری اور قبضہ مافیا کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نئے قانون کے تحت تمام کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے ۔سیشن کے اختتام پر شرکاء کو قانون کے عملی نفاذ، مقدمات کی پراسیسنگ، اور عوامی آگاہی کے حوالے سے بھی تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...