جماعت اسلامی کی آٹھ روزہ فہمِ قرآن و سنت کلاس اختتام پذیر
عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی عبدالحکیم کے زیرِ اہتمام مارکیٹ کمیٹی عبدالحکیم میں منعقد ہونے والی۔۔۔
سالانہ آٹھ روزہ فہمِ قرآن و سنت کلاس گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی نشست کی صدارت ناظم شعبہ فہمِ دین جنوبی پنجاب ڈاکٹر انعام اللہ نے کی، جبکہ معروف سکالر پروفیسر حافظ عبدالصمد طاہر نے قرآن و سنت کی روشنی میں اصلاحی و تربیتی بیانات کیے ۔ کلاس کے دوران ہر روز صبح سویرے سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کرکے فہمِ قرآن کی تعلیم حاصل کی۔ منتظمین نصراللہ خان نکیانہ، مہر عارف تھراج، قمر حسین، زاہد حسین اور دیگر عہدیداران نے شرکاء کے لیے بہترین انتظامات کیے ۔ اس موقع پر معززینِ علاقہ نے اس روحانی و اصلاحی پروگرام کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments