پلس پراجیکٹ :پارٹیشنز وگرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس اجراء کا جائزہ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا سحر کی زیر صدارت پلس پراجیکٹ کے تحت پارٹیشنز اور ۔۔۔
گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس اجراء بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پارٹیشنز اور گرین پراپرٹی سرٹیفکٹس کے اجراء کے حوالے سے ریونیو افسران کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا سحرنے وانڈہ جات اور گرین پراپرٹی سرٹیفکٹس اجراء کیلئے مقرر روزانہ کا اہداف پورا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پلس پراجیکٹ کے تحت ونڈا جات کو بروقت نمٹانا اولین ترجیح ہے وانڈہ جات اور گرین سرٹیفکیٹس بنانے کا عمل تیز کیا جائے اور عوام کو ونڈا جات اور گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کی اہمیت و افادیت اور طریقہ کار بارے آگاہی دی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہر زمین کی ملکیت کی حفاظت و ضمانت کی پہچان گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ ہے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ سے جعلسازی کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صبا سحر نے مزید کہا کہ اراضی مالکان گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ سے اپنی زمین کو محفوظ بنائیں ۔ گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ جائیداد کے لین دین کو شفاف اور محفوظ بناتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے امیدوار کاروائی کے آغاز کیلئے اراضی ریکارڈ سنٹر تشریف لائیں۔شناخت اور کوائف کی تصدیق کروائیں، ٹوکن اور چالان فارم کا جراء کروائیں بنک یا کسی بھی ذرائع سے حکومتی فیس جمع کروائیں، فیلڈ سروے کی تاریخ متعین کروائیں، تصدیق کیلئے ہمسایہ مالکان کی موجودی میں فیلڈ سروے کروائیں اور پھر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کی تصدیق کے بعد اپنا گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments