کوٹ ادومیں ایک ہی روز میں چوری وسرقہ کی 3 وارداتیں

کوٹ ادومیں ایک ہی روز میں چوری وسرقہ کی 3 وارداتیں

موٹرسائیکل،طلائی زیورات،،لاکھوں مالیت کاگھریلو سامان غائب، بچی بھی اغواء

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع کوٹ ادومیں ایک ہی روز میں چوری وسرقہ کی 3 وارداتیں،10 سالہ بچی اغواء،موٹرسائیکل،طلائی زیورات،موبائل فون،لاکھوں مالیت کاگھریلو سامان چوری،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ نور شاہ روڈپرہاڑ شرقی کے رہائشی محمد لقمان کی موٹرسائیکل سپر پاورنامعلوم ملزمان فیصل بیکری کے قریب ہوٹل کے باہرسے چوری کرکے فرار ہوگئے ،دوسرے واقعہ میں تھانہ سٹی سرور شہید کے علاقہ چکنمبر 587 ٹی ڈی اے میں شہباز کی بیوہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر متن کے مطابق عبدالرزاق اور دیگر4ملزمان نے گھر سے سیلنگ فین،چارپائیاں،لکڑی کا دروازہ،نلکا مشین، کمرے کے بالے ،برتن،درخت، بورکا سامان،  اینٹیں،پائپ اوردیگرسامان مالیتی ایک لاکھ 70ہزارروپے چوری کرلیاجبکہ گھر کی دیواروں،لیٹرین،غسل خانہ کی توڑ پھوڑ کرکے مزید 30 ہزارکانقصان پہنچایا،تیسرے واقعہ میں تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ڈبی شاہ میں خالدحسین کی مدعیت میں درج ایف آئی آر متن کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اس کی بہن شمیم مائی کے گھر کا تالا توڑ کر الماری سے 35 ہزارمالیت کے طلائی ٹاپس،2 ان سلے سوٹ ایک موبائل فون چوری کر لیا،پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...