پولیس اہلکار ظاہر کرکے مسلح افراد کا محنت کش پر تشدد
شاہد مسیح اور ساتھیوں نے لوہے کے راڈز سے دانش کو مارا ،ویڈیو وائرل خواتین کو چھیڑنے کا جھوٹا الزام بھی عائد،ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ
بورے والا (نمائندہ دنیا)تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ آفاق خا ں چو ک کے قریب چار مسلح افراد کا محنت کش پر بہیمانہ تشدد ۔ خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر نے والے شاہد مسیح اور اس کے ساتھیوں نے لوہے کے راڈز سے دانش کو مارا ۔ شاہد مسیح کے گینگ کی مار پیٹ کی ویڈیو وائرل ہو نے کے بعد ، شہریوں کا ڈی پی او وہاڑی اور ڈی ایس پی سے کارروائی کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے غنڈا گردی کر نے والے شاہد مسیح نامی شخص کے گینگ کی شہری پر تشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔شاہد مسیح نے اپنے مسلح ساتھیوں کو بلایا اور دانش رحمانی سکنہ حبیب کالونی جو ناشتہ کی ریڑھی لگاتا ہے اس پر اندھا دھند لوہے کے راڈ برسا دئیے ۔ شاہد مسیح سکنہ 447ای بی نے اپنے گینگ سمیت سر عام غنڈا گردی کے بعد الٹا دانش پر خواتین کو چھیڑنے کا جھوٹا الزام عائد کر دیا جس کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔شہریوں کا ڈی پی او وہاڑی اور ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو سے مطالبہ ہے کہ خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے غنڈا گردی کر نے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments