شہریوں کو معیاری تفریحی سہولتوں کی فراہمی کیلئے منصوبہ تیار

شہریوں کو معیاری تفریحی سہولتوں کی فراہمی کیلئے منصوبہ تیار

خانیوال شہر کے چار پارکوں کی ازسرنو بحالی اور تزئین و آرائش کی جائے گی

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے کہا ہے کہ شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی نے خانیوال شہر کے چار پارکوں کی ازسرنو بحالی اور تزئین و آرائش کا منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔منصوبے کے تحت پیپلز کالونی کے ایکس، وائے اور زیڈ بلاکس کے پارکوں کے علاوہ طارق آباد کے ناصر پارک کو بہتر بنا کر دوبارہ فعال اور خوبصورت بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے وائے بلاک پارک اور ناصر پارک کا دورہ کیا اور جاری کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی کمیونٹی سے ملاقات کی، پارکوں کی بہتری کے حوالے سے مشاورت کی اور شہریوں سے فیڈ بیک حاصل کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چاروں پارکوں کی بحالی کا کام مقامی کمیونٹی کی مشاورت اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے گا ۔

تاکہ شہریوں کو ان کی ضروریات کے مطابق بہترین تفریحی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔دورے کے موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے مظفر خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...