مون سون بارشیں، دریاؤںبیراجوں پر پانی کی صورتحال برقرار

مون سون بارشیں، دریاؤںبیراجوں  پر پانی کی صورتحال برقرار

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں،بیراجوں پر پانی کی۔۔۔

 صورتحال برقرار،دریائے سندھ کے مقام تونسہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب جاری،3لاکھ25ہزار596 کیوسک پانی کا ریلہ گزرنے لگا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ موسمیات پاکستان کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی 24 جولائی شام 6 بجے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 3لاکھ29ہزار کیوسک جبکہ اخراج 2لاکھ68ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا،کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد 3لاکھ 37ہزار12 کیوسک ، اخراج 3لاکھ 29ہزار 12 کیوسک،چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3لاکھ 23ہزار448کیوسک اور اخراج 3لاکھ 14ہزار848 کیوسک جبکہ تونسہ بیراج پر اپ اسٹریم پانی کی آمد 3 لاکھ 25ہزار596 کیوسک اور اخراج 3لاکھ 5ہزار796 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ،جس کے باعث تونسہ بیراج پر نچلے درجے کاسیلاب برقرارہے ،تونسہ بیراج پر اپ اسٹریم گیج 445.50 فٹ جبکہ ڈاؤن سٹریم گیج 432.20 فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...