لڑائی جھگڑا،فائرنگ،قبضہ اوردھمکیوں کے 4 واقعات

لڑائی جھگڑا،فائرنگ،قبضہ اوردھمکیوں کے 4 واقعات

بلال پر تشدد،یاسین کو فائرنگ کر کے خوف زدہ کیا،عارف کو قتل کی دھمکیاںیاسین سمیت 120نامزد اور6،7نامعلوم افراد کا زمین پر قبضہ کیلئے حملہ

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع کوٹ ادومیں لڑائی جھگڑا،فائرنگ،قبضہ اوردھمکیوں کے 4 واقعات،ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع پرہاڑ شرقی میں محمد بلال کی مدعیت میں درج ایف آئی آر متن کے مطابق سابقا رنجش پر3نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا،تیز دھار آلے سے حملہ کرنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ،دوسرے واقعہ میں تھانہ قصبہ گجرات کے علاقہ بیٹ ملانہ میں غلام یاسین کی مدعیت میں درج ایف آئی آر متن کے مطابق محمد فاروق اور اس کے 6ساتھی 2موٹر سائیکلوں پر آئے اور اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔تیسرے واقعہ میں تھانہ قصبہ گجرات کے علاقہ کہاوڑ میں عارف حسین کی مدعیت میں درج ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم محمد آصف نے گالم گلوچ کے بعد فائرنگ کی اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔چوتھے واقعہ میں تھانہ صدر سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 627 ٹی ڈی اے میں محمد اشتیاق کی مدعیت میں درج ایف آئی آر متن کے مطابق محمد یاسین سمیت 120نامزد اور6،7 نامعلوم افراد نے زمین پر قبضہ کرنے کی نیت سے حملہ کیا،ٹریکٹر اور بور کا سامان توڑا،30 لیٹر ڈیزل،کھاد،بیج اور دیگر سامان چوری کر لیا اور اسلحہ لہراکردھمکیاں دیں،پولیس نے تمام مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...