عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، بلال سلیم
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ممکنہ سیلابی صورتحال،ڈپٹی کمشنر بلال سلیم کا اسسٹنٹ کمشنر فرخ محمود کے۔۔۔
ہمراہ گورنمنٹ سکول ساحلے والا میں قائم فلڈ کیمپ کا دورہ،انتظامات کا جائزہ۔ تفصیل کے مطابق ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کوٹ ادو کی جانب سے پیشگی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فرخ محمود کے ہمراہ گورنمنٹ سکول ساحلے والا میں قائم فلڈ کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں رہائش،پینے کے صاف پانی،طبی سہولیات،صفائی،بجلی،سکیورٹی و دیگر بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات ہر وقت مکمل اور فعال رکھے جائیں،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے تحت کام کر رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال میں فوری اور مؤثر امدادی کارروائیاں عمل میں لائی جا سکیں،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فرخ محمود نے فلڈ کیمپ میں دستیاب سہولیات اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments