پٹرول مہنگا ہوتے ہی سبزیوں ودیگراشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

 پٹرول مہنگا ہوتے ہی سبزیوں ودیگراشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کے ستائے شہری بڑھتی قیمتوں سے شدید پریشانی کا شکار،ریلیف کا مطالبہ

ماہڑہ(نامہ نگار)ماہڑہ میں پٹرول مہنگا ہوتے ہی سبزیوں اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافہ شروع ،مہنگائی کے ستائے شہری بڑھتی قیمتوں کے باعث شدید پریشانی کا شکار۔ پٹرول مہنگا ہو تو ہر چیز مہنگی، سستا ہو تو ریلیف نہیں ملتا، عوام پھٹ پڑے ۔شہریوں نے اشیائے خورو نوش کی قیمتیں فوری کنٹرول کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام حکومت سے نالاں ہے ، بے لگام مہنگائی نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے روزمرہ زندگی کے اخراجات میں ہوشربا اضافہ ہورہاہے ،سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ،عوام فوری ریلیف کے منتظر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...