پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، غریب عوام کا جینا محال

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، غریب عوام کا جینا محال

مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کی کمر توڑ دی،اشیائے خوردونوش اور ٹرانسپورٹ مہنگی

سکندرآباد (نامہ نگار )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کی کمر توڑ دی۔اشیائے خوردونوش اور ٹرانسپورٹ مہنگی سبزیوں سمیت تمام ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔سفید پوش طبقہ شدید متاثر مہنگائی اور غربت کے باعث متوسط اور غریب طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہوتا جا رہا ہے ۔خودکشی کے دلخراش واقعات بڑھتی ہوئی غربت اور بے روزگاری سے تنگ آ کر مائیں بچوں سمیت خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔حکومت فوری طور پر قومی خزانے کا منہ کھولے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ۔تفصیل کے مطابق ملک بھر سمیت تحصیل بھر میں مہنگائی کا ایک ایسا طوفان آ گیا ہے جس نے غریب اور سفید پوش طبقے کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے ملکی معیشت اور عام آدمی کے بجٹ کو یکسر تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا فوری اثر ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر پڑا ہے ، جس کے بعد سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ عام آدمی کے لیے اب سبزی خریدنا بھی ایک خواب بن چکا ہے ۔ دالیں، آٹا، گھی اور چکن سمیت تمام ضروری اشیاء عام خریدار کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔اس ہوشربا مہنگائی نے خاص طور پر سفید پوش طبقے کا بھرکس نکال دیا ہے ۔ عزت نفس کی خاطر خاموشی سے جینے والے یہ خاندان اب فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...