سیف سٹی کیمروں سے ای چالان کا باقاعدہ اجرا ء شروع نہ ہو سکا

سیف سٹی کیمروں سے ای چالان کا باقاعدہ اجرا ء شروع نہ ہو سکا

10 روز میں فعال کیے جانے کا امکان،ضلعی انتظامیہ قبل ازوقت آگاہ کرے گی

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ای چالان کا باقاعدہ اجرا تاحال شروع نہ ہو سکا،نظام آئندہ تقریباً 10 روز میں فعال کیے جانے کا امکان،ضلعی انتظامیہ قبل ازوقت پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کرے گی۔ تفصیل کے مطابق کوٹ ادو میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ای چالان کے اجرا سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ،سیف سٹی کوٹ ادو کے انچارج کے مطابق ضلع میں ابھی تک ای چالان کا باقاعدہ نظام شروع نہیں کیا گیا،تاہم آئندہ تقریباً 10روز کے دوران اس نظام کے باقاعدہ آغاز کا امکان ہے ،جس کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف ای چالان کے ذریعے کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے بتایا کہ ای چالان سسٹم کے باقاعدہ نفاذ سے قبل ضلعی انتظامیہ پریس کانفرنس کے ذریعے شہریوں کو نظام، طریقہ کار اور نفاذ کی تاریخ سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کریگی تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی یا پریشانی پیدا نہ ہو،ضلعی انتظامیہ کیجانب سے شہریوں پر زور دیاجائے گا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں،موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ،گاڑی چلانے والے سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں اور دیگر حفاظتی اصولوں پر عمل کریں تاکہ جرمانوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر محفوظ سفر کو بھی یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...