محکمہ انہار کی راجباہوں کے موگے توڑ کر پانی لگانے پر کارروائی
متعدد افرادکے خلاف مقدمات ،ٹیل کے کاشتکاروں کا پانی چوری کرنے کا الزام
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)محکمہ انہار کی کارروائی،راجباہوں کے موگے توڑ کر ناجائز پانی لگانے والے متعدد افرادکے خلاف مقدمات درج،ٹیل کے کاشتکاروں کا پانی چوری کرنے کا الزام۔ تفصیل کے مطابق سب ڈویژنل آفیسر بصیرہ کینال ڈویژن کوٹ ادوعدنان سمیع کی تحریری درخواست پر تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے موضع ڈبی شاہ اور موضع ڈونہ میں راجباہوں کے موگے توڑ کرمقررہ حصہ سے زائد پانی لینے والے متعدد افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔پولیس کے مطابق موضع ڈبی شاہ میں محمد بلال،عبدالرحمن،محمد اقبال،فوجی عمران، نصیر احمد،محمد اجمل،کریم بخش،فتح محمد، محمدعرفان سمیت دیگر افراد نے راجباہ ڈبی شاہ مائنرکے موگے توڑکرناجائز پانی لگا کر ٹیل کے کاشتکاروں کاحق تلف کیاجبکہ موضع ڈونہ میں شاکر،محمد نواز،منظور حسین،گلزار احمد،محمد ابراہیم، غلام عباس،مظہر حسین،راشد اور دیگر افراد نے بھی راجباہ سان واہ کے موگے توڑ کر مقررہ حصہ سے زائد پانی استعمال کیا،پولیس نے محکمہ انہارکی مدعیت میں مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments