بچوں ، لڑکیوں سے زیادتی واغواء کے واقعات میں اضافہ

بچوں ، لڑکیوں سے زیادتی واغواء کے واقعات میں اضافہ

17سالہ نوجوان وبچے اور انیس سالہ لڑکی سے اغواء کے بعد زیادتی، ایک لڑکی اغواء

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو میں بچوں سے زیادتی اور نوجوان لڑکی کو ورغلا کر اغو ااور مبینہ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ، ایک ہی روز میں 3 مقدمات درج ، 17 سالہ نوجوان اور 11،12 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی 19 سالہ لڑکی اغواء کے بعد مبینہ زیادتی کا شکار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع راؤ بیلہ غربی کے رہائشی حق نواز کی مدعیت میں درج ایف آئی آر متن کے مطابق اس کا 17 سالہ بھانجا عبد الستار شاہ کے رقبہ میں لگے سولر بور پر نہانے گیا جہاں پراسد شاہ ، محمد سنی اور جنید نے مبینہ طور پر اسے چھیڑ چھاڑ کا نشانہ بنایا ، بعد ازاں محسن شاہ اسے فصل کماد میں لے گیا جہاں اسد شاہ ودیگر ملزموں نے زیادتی کی۔ملزم اسدشاہ نے ویڈیو بناکرسوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔موضع بھری ہوگ کے رہائشی غلام سرور کی مدعیت میں درج ایف آئی آر متن کے مطابق اس کا 12، 11 سالہ بی 3 ماہ سے ملزم فرحان کی دکان پر حمام کا کام سیکھ رہا تھا ، ملزم مبینہ طور پر بچے کو نہانے کے بہانے دکان کے پیچھے واقع بورپرلے گیا اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ تھانہ صدر سرور شہید کے علاقہ موضع نور شاہ طلائی غربی کے رہائشی محمد شہباز کی مدعیت میں درج ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم محمد صغیر سکنہ نور شاہ طلائی غربی نے نامعلوم ملزموں کے ہمراہ اس کی 19 سالہ بہن کواغوائکر کے زیادتی کی۔بعد ازاں ملزمان نے متاثرہ لڑکی کو محمد صغیر سے نکاح کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی اور بعد میں اسے بھاگل نہر کنارے چک نمبر 524 ٹی ڈی اے کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ چک نمبر 617 ٹی ڈی اے میں محمد اسمعیل کی مدعیت میں درج ایف آئی آر متن کے مطابق محلہ یوسف آباد لیہ کے محمد اسمعیل اور اس کے 2نامعلوم ساتھی اس کی 10 سالہ بیٹی کومبینہ طورپرورغلا پھسلا کراغواء کرکے لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...