سی ٹی ڈ ی کومطلوب ملزم ائیر پورٹ سے گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر )سی ٹی ڈی کو مطلوب ملزم کو ایئر پورٹ پر ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ۔نجی ایئر لائن کی۔۔۔۔
پرواز ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر دبئی کیلئے شیڈول تھی کہ دوران چیکنگ و جانچ پڑتال ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔جس کی شناخت اقبال خان سے ہوئی جو چنیوٹ کا رہائشی تھا ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار شخص سی ٹی ڈی چنیوٹ کو مطلوب تھا جو ملتان ایئر پورٹ سے دبئی روانہ ہورہا تھا گرفتار کرکے حوالہ چنیوٹ پولیس کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments