گھریلو ناچاقی، ڈانٹ سے دلبرداشتہ 4افراد کی خودکشی
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گھریلو ناچاقی، والدین کی ڈانٹ اور اولاد کے ناروا سلوک سے دلبرداشتہ 13 سالہ لڑکے ، معمر خاتون سمیت چار افراد نے کودکشی کرلی۔
تفصیل کے مطابق ترنڈہ سوائے خان کے 13 سالہ عبدالرافع نے والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی شے استعمال کرلی۔ رحیم یارخان کی 62 سالہ سکینہ بی بی نے بیماری اور اولاد کے ناروا سلوک جبکہ علی پور کی 25 سالہ بشریٰ بی بی اور ابوالحسن کالونی کے 35 سالہ عدیل نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر اقدام خودکشی کیا۔ چاروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments