خاتون سے مبینہ زیادتی، ویڈیو وائرل، دو ملزموں کیخلاف مقدمہ

خاتون سے مبینہ زیادتی، ویڈیو  وائرل، دو ملزموں کیخلاف مقدمہ

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی ) بستی پٹواری میں خاتون سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیل کے مطابق محمد اسلم نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ تقریباً دو ماہ قبل اس کی بیوی شازیہ میر رفع حاجت کے لیے گھر کے قریب کھیتوں میں گئی، جہاں ملزمان جعفر اور شہباز سمیت ایک نامعلوم شخص نے اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔ درخواست گزار کے مطابق ملزمان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ پولیس نے خاتون کے شوہر کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...