موٹرسائیکلوں کے تصادم میں نوجوان جاں بحق
رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی ) تیز رفتار موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 36 سالہ اکبر علی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق صادق آباد کا رہائشی اکبر علی موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدید زخمی ہوا، جسے ورثا نے طبی امداد کے لیے شیخ زاید ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔
ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔ دوسری جانب قومی شاہراہ پر ماچھی گوٹھ کے قریب منی کرین کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جاں بحق افراد میں چک 7 این پی کی 50 سالہ بشریٰ بی بی، 30 سالہ مزمل اور 5 سالہ شفیع اللہ شامل ہیں۔ پولیس نے سعداللہ کی مدعیت میں نامعلوم کرین ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments