خواتین کا بچوں سمیت مبینہ اغوا، پولیس سرگرم
رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی ) دن دیہاڑے خواتین کے اغوا کی تین وارداتوں میں تین خواتین کو کمسن بچوں سمیت مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
پولیس نے ورثا کی شکایات پر تلاش شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق بستی سیال کے عبدالحکیم کی 19 سالہ بیوی تانیہ دو کمسن بیٹیوں 3 سالہ زویا اور 9 ماہ کی زنیرا سمیت دوا لینے ہسپتال گئی، مگر واپس نہ آئی۔ موضع ڈھنڈ گاگڑی کے فرید کورائی کی 23 سالہ کزن حلیماں بی بی کو اس کی ڈیڑھ سالہ بیٹی میرب سمیت قریبی رشتہ دار کلیم مبینہ طور پر اغوا کرکے فرار ہوگیا۔ تیسری واردات میں پھل لولائی کے محمد یعقوب کی 20 سالہ بیٹی فاطمہ کو قریبی رشتہ دار بلال احمد مبینہ طور پر اغوا کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزمان اور مغوی خواتین کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments