گڈز کارگو کے برآمدے کی چھت گرنے سے 2زخمی
ملتان (کرائم رپورٹر)ہیڈ نو بہار کے قریب گڈز کارگو آفس کے برآمدے کی کچی چھت گر گئی، 2 افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
زخمیوں میں وزیر ولد نور محمد اور نصیر ولد نور محمد شامل ہیں۔ریسکیو 1122 نے بروقت موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔حادثہ برآمدے کی بانس اور کانوں سے بنی کچی چھت بارش کے باعث گرنے سے پیش آیا۔ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments