موٹروے پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑی تحویل میں لے لی
ملتان ،رحیم یار خان(کرائم رپورٹر،نمائندہ خصوصی)موٹروے پولیس نے ایم-5 پر کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 30 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ ڈائی ہاٹسو میرا گاڑی تحویل میں لے لی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ظاہر پیر کے قریب ہیڈ ملکانی کے مقام پر آئی ٹی ایس نظام نے سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر ایک مشکوک گاڑی کی نشاندہی کی، جس پر موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روک لیا۔دورانِ چیکنگ کوئٹہ کے رہائشی شایان احمد ترین گاڑی کی ملکیت یا قانونی دستاویزات پیش نہ کر سکے جبکہ تلاشی کے دوران گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی پائی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments