زیادتی مقدمہ، بیان سے منحرف مدعیہ کے خلاف مقدمہ درج

زیادتی مقدمہ، بیان سے منحرف  مدعیہ کے خلاف مقدمہ درج

گگو منڈی (نامہ نگار)زیادتی کے مقدمہ میں اپنے بیان سے منحرف ہونے والی خاتون کے خلاف پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت ٹمقدمہ درج کر لیا۔

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 365 ای بی کی رہائشی(ص)نے اڈا شاہ جنید کے رہائشی ڈاکٹر یونس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم نے مبینہ طور پراس سے زبردستی زیادتی کی۔پولیس نے خاتون کا میڈیکل معائنہ کرانے کے بعد ڈاکٹر یونس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، بعد ازاں اسے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق لڑکی عدالت میں دئیے گئے اپنے سابقہ بیان سے منحرف ہوگئی جس پر سب انسپکٹر محمد شفیق کی مدعیت میں خاتون کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...