نوسر باز نے لفٹ دے کر زمیندار سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
بورے والا (نمائندہ دنیا)تھانہ گگو کے علاقے میں نوسر باز نے مقامی زمیندار کو موٹر سائیکل پر لفٹ دینے کے بہانے چکمہ دے کر ایک لاکھ 40 ہزار روپے نقدی سے محروم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 277 ای بی کا رہائشی زمیندار محمد بخش گھر جانے کے لیے کانواں والا موڑ کے قریب موجود تھا کہ ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار وہاں پہنچا اور اسے گاؤں چھوڑنے کا جھانسہ دے کر موٹر سائیکل پر بٹھا لیا۔پولیس کے مطابق دورانِ سفر نوسر باز نے محمد بخش کے پاس موجود ایک لاکھ 40 ہزار روپے نقدی ہتھیا لی اور فرار ہوگیا۔ متاثرہ زمیندار کی درخواست پر پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments