گرانفروشی پر 10 دکاندار وں کوجرمانہ

گرانفروشی پر 10  دکاندار وں کوجرمانہ

جلال پورپیروالا (نامہ نگار)اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف پیرا فورس کا کریک ڈاؤن جاری ، 10 دکانداروں کو 29 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مکرم سلطان کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر شاہ زیب الطاف نے خان بیلہ، پھرانے ، بہادرپور اور سٹی جلال پور میں کارروائیاں کیں۔ انفورسمنٹ آفیسر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی فروخت مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنائی جائے ، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...