بس پرچی تنازع، ہاکرز میں جھگڑا ملتان وہاڑی روڈ بند، دو گرفتار
جہانیاں (نامہ نگار)مضافاتی علاقے اڈا پل 114 پر بس کی پرچی کے تنازع پر دو ہاکرز کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کے باعث ملتان، وہاڑی روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
واقعے کے دوران مسافر گاڑیوں، بسوں اور دیگر ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں۔اطلاع ملتے ہی انچارج تھانہ جہانیاں طاہر عباس اور ایلیٹ فورس کے سرکل انچارج خادم حسین کی قیادت میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتعل افراد کو منتشر کیا اور بند سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا، جس کے بعد آمدورفت معمول پر آگئی۔پولیس نے جھگڑے میں ملوث دونوں افراد کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ جہانیاں منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments