ڈکیتی مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
قصبہ گجرات (نامہ نگار)تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اے کیٹیگری کے اشتہاری محمد ندیم کو گرفتار کر لیا۔پ
ولیس کے مطابق ڈی پی او کوٹ ادو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ قصبہ گجرات محمد عمران اور سب انسپکٹر منور عباس شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات کی مدد سے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں کافی عرصے سے روپوش ملزم کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم تھانہ قصبہ گجرات میں درج مقدمہ میں مطلوب تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے ۔ڈی پی او کوٹ ادو نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments