آصف زرداری کی سیاست نے جمہوریت کو مضبوط کیا، مظہررخسار

آصف زرداری کی سیاست نے  جمہوریت کو مضبوط کیا، مظہررخسار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو 71ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 ان کی مفاہمت کی سیاست کے باعث پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہوئی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے دانشمندانہ سیاسی حکمت عملی کے ذریعے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ ملایا اور ایسی آئینی ترامیم کیں جن سے پارلیمان مضبوط ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری پاکستان کی تاریخ کے واحد صدر ہیں جنہوں نے اپنے اختیارات پارلیمان کو منتقل کیے ، جو جمہوری اقدار کے فروغ کی اہم مثال ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...