ہسپتال ہراسانی کیس، شفاف تحقیقات، سخت سزا کامطالبہ
کچاکھوہ (نامہ نگار)کچاکھوہ کے سرکاری ہسپتال میں مبینہ ہراسانی کے معاملے پر ڈاکٹر ضغیر کی معطلی اور تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کے بعد شہریوں نے واقعے کی شفاف، غیر جانبدار اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف معطلی کافی نہیں، اگر الزامات ثابت ہو جائیں تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اور کسی بھی بااثر شخصیت یا ملازم کو رعایت نہ دی جائے ۔شہریوں نے کہا کہ انصاف صرف ہونا ہی نہیں چاہیے بلکہ ہوتا ہوا بھی نظر آنا چاہیے تاکہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال ہو اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے ۔ انہوں نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تحقیقات جلد مکمل کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے ، کیونکہ کچاکھوہ کے عوام نمائشی اقدامات نہیں بلکہ شفاف اور فیصلہ کن انصاف چاہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments